ETV Bharat / state

بنارس: سائنس نمائش پروگرام کا اہتمام، فضائی آلودگی پر مختلف پروجیکٹ - پہاڑی علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثے

مختلف موضوعات پر طلبا و طالبات نے دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا، جس کو نہ صرف اساتذہ نے سراہا بلکہ داد و تحسین سے بھی نوازا۔

Banaras: Science Exhibition Program, Various Projects on Air Pollution
بنارس: سائنس نمائش پروگرام کا اہتمام، فضائی آلودگی پر مختلف پروجیکٹ
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 9:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے کوئنس راجکیہ انٹر کالج میں سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں 50 سے زائد انٹر کالجز کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور مختلف دلچسپ موضوعات پر پروجیکٹ تیار کر اہم پیغام دیا۔

بنارس: سائنس نمائش پروگرام کا اہتمام، فضائی آلودگی پر مختلف پروجیکٹ

اس پروگرام میں شامل طالبہ نسرین نے ایک پروجیکٹ بنایا جس میں انہوں نے بتایا کہ دریائے گنگا میں بارش کے موسم میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے گرد و نواح کے افراد سخت پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں اور پانی بھی ضائع ہوتا ہے اس کے حل کے لیے انہوں نے بتایا کہ گنگا کے زائد پانی کو خشک علاقوں میں بھیج کر پانی کو کم کیا جا سکتا ہے اور پانی بھی ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے۔

اسی طرح سے مقابلہ میں شامل شریا تیواری نے ایک پروجیکٹ بنایا جس میں پہاڑی علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثے کو کم کرنے کے لیے بتایا، کہ پہاڑی علاقوں میں ٹریفک لائٹ نہیں ہوتی ہے ایسے میں ایک ایسا لائٹ نصب کیا جائے جو موٹر کاروں لو سنسر کے ذریعے آگاہ کر دے کہ دوسری جانب سے بھی کوئی گاڑی آ رہی ہے۔

اسی طرح سے مختلف موضوعات پر طلبا و طالبات نے دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا، جس کو نہ صرف اساتذہ نے سراہا بلکہ داد و تحسین سے بھی نوازا۔

اساتذہ نے کہا کہ ہر کامیاب طالب علم کے پیچھے ان کے اساتذہ کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے اس طرح کے پروگرام سے ایک طرف جہاں بچوں کا ذہن سائنس کی جانب مائل ہوگا ہے اور مختلف آئیڈیاز اور ایجادات کے بارے میں طلبہ سوچتے ہیں وہیں سماج کے لیے بھی ان کی کارکردگی لائق ستائش ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.