ETV Bharat / state

بنارس: یوم جمہوریہ سے قبل 'گلستان ہند' مشاعرہ

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 3:42 PM IST

شعراء کے کلام سے پہلے مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے قومی اتحاد اور بھائی چارہ کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

banaras-mushaira-titled-gulistan-e-hind-before-republic-day
بنارس: یوم جمہوریہ سے قبل 'گلستان ہند' کے عنوان سے مشاعرہ

اترپردیش کے ضلع بنارس کے ڈبلیو ایم ایچ اسمتھ میموریل اسکول میں گلستان ہند کے عنوان سے مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ اس مشاعرہ میں مرد و خواتین شعرا نے حب الوطنی پر اپنا کلام پیش کر کے ناظرین و سامعین کے دلوں کو جیت لیا۔

مشاعرے کا اہتمام ڈاکٹر انیتا پولین ڈے اور ان کے خاندان کی کاوشوں سے منعقد ہوا۔ مشاعرے میں بنارس و اطراف کے نامور شعراء نے حب الوطنی، گنگا جمنی تہذیب اور قومی اتحاد پر اپنا کلام پیش کیا۔

شعراء کے کلام پیش کرنے سے قبل مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے قومی اتحاد اور بھائی چارہ کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مشاعرہ میں معروف عالم دین مفتی عبد الباطن نعمانی، ہندو مذہب کے رہنما دھرم ویر سمیت متعدد مذہبی رہنماؤں نے قومی اتحاد باہمی رواداری پر زور دیا۔

مشاعرے کی صدارت پروفیسر ویسٹ انوپ نے کی۔ شعراء میں ترنم ناز فتح پوری، اطہر بنارسی، روشن مغل سرائےوی، زمزم رام نگری، ڈاکٹر ریشماں خاتون، نوشاد سوز، ڈاکٹر پرشانت سنگھ نے اپنا کلام پیش کر کے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر شبنم نے کی۔ کلمات تشکر سچریتا گپتا نے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.