ETV Bharat / state

بنارس: ٹھیلہ لگانے والوں پر میونسپل کارپوریشن کی کاروائی، لوگ مشتعل - بنارس: ٹھیلہ لگانے والے

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی طریقے سے روڈ پر ٹھیلہ لگانے والوں پر کاروائی کی ہے، جس سے ٹھیلہ کاروبار سے منسلک سیکڑوں افراد مشتعل ہوگئے۔

Banaras: Municipal Corporation's action against peddlers, people angry
بنارس: ٹھیلہ لگانے والوں پر میونسپل کارپوریشن کی کاروائی، لوگ مشتعل
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:45 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوانچہ فروش تنظیم کے رہنما ابھیشیک نگم نے کہا کہ پردھان منتری سُوانِدھی یوجنا کے تحت کارپوریشن پورے شہر میں غیر قانونی طریقے سے ٹھیلہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور ان کے ٹھیلوں کو ضبط کر رہی ہے۔

بنارس: ٹھیلہ لگانے والوں پر میونسپل کارپوریشن کی کاروائی، لوگ مشتعل

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے وعدہ کیا ہے کہ جلد ہی ٹھیلہ لگانے والوں کے لیے وینڈنگ زون بنایا جارہا ہے جس میں رجسٹریشن کر کے ٹھیلہ لگانے کی اجازت ہوگی اس کے تحت پورے شہر میں یہ کاروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اگر جلد ہی وینڈنگ زون نہیں بنائے گی تو ہم لوگ کثیر تعداد میں سڑک پر اتریں گے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Banaras: Municipal Corporation's action against peddlers, people angry
بنارس: ٹھیلہ لگانے والوں پر میونسپل کارپوریشن کی کاروائی، لوگ مشتعل

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیلہ لگانے والے شہر میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں اور اس سے لاکھ افراد کی روزگار متاثر ہو سکتی ہے اگر کارپوریشن نے اس معاملے کو لے کر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو اس کے نتائج خطرناک ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس قہر کے دوران ٹھیلہ لگانے والے افراد نے شدید مشکلات کا سامنا کیا ہے اور اب جب کاروبار معمول پر آ رہا ہے تو میونسپل کارپوریشن کی کاروائی یقیناً افسوسناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.