ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مفتی بنارس عبدالباطن نعمانی نے کہا کہ رمضان المبارک میں مدارس کے سفراء عطیہ و زکوۃ کی رقم کے لیے دور دراز کا سفر کرتے ہیں لیکن رواں برس رمضان المبارک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس کے سفراء کہیں جا نہیں سکے جس کی وجہ سے مدارس اسلامیہ کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں طلباء کی تعلیم کا انتظام اور اساتذہ کے اخراجات کو لے کر مدارس انتظامیہ کے ذمہ دار افراد تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل بھی کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں مدارس مشکلات سے دوچار ہیں۔ دینی تعلیمی سرگرمی کو جاری رکھنے کے لیے اہل خیر حضرات مدارس کا تعاون کریں تاکہ کی غریب طلباء کی تعلیم کا انتظام و انصرام ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں تو اہل خیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر مدارس اسلامیہ کی تعاون کیا ہے اور اللہ رب العزت ان کے دلوں میں مدارس کے تعاون کا جذبہ ڈال دیتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء میں بھی اہل خیر حضرات پیچھے نہیں ہٹے گے بلکہ ضرورت پڑنے پر مدارس اسلامیہ کا بڑھ کر مدد کریں گے۔