انہی وبائی بیماریوں کے باعث تقریباً سبھی اسپتالوں میں جلدی امراض سے متاثر افراد کے لیے علاحدہ وارڈ قائم کیا گیا ہے اور وقتاً فوقتاً ان اسپتالوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے مالتی باغ جنتا سیوا ہسپتال میں جلدی امراض کا مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے ڈاکٹر امت کمار گپتا نے اپنی خدمات پیش کیں، انہوں نے مریضوں کی تشخیص کی اور انہیں دوائیں بھی ہسپتال کی طرف سے مہیا کرائی جبکہ احتیاط کرنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔
ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ آج جس علاقے میں کیمپ لگایا گیا ہے وہ کثیر آبادی والا علاقہ ہے جس کی وجہ سے یہاں انفیکشن پھیلنے کا زیادہ ڈر ہے اور لوگ جلدی امراض کا شکار ہوتے ہیں۔
کیمپ میں خاص طور سے فنگس کا علاج کیا گیا اور لوگوں کو اس بیماری کے بارے میں احتیاطی تدابی اور بیدار بھی کیا گیا کہ وہ لوگ اس بیماری سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
اسپتال کے ایک ذمہ دار محمد شاہد نے اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا مقصد ہے کہ جو لوگ ان امراض کا علاج آج اس وجہ سے نہیں کر سکتے کہ یہ علاج کافی مہنگا ہوتا ہے اسی لیے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تا کہ لوگوں کو مفت جانچ، دوائیں اور مشورے مل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی جانب سے مختلف مواقع پر مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔