ETV Bharat / state

عید الفطر کی نماز عید گاہ میں ادا کرنے دینے کا مطالبہ - banaras city qazi

اترپردیش کے ضلع بنارس کے شہر قاضی نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سپرد کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کی نماز اور عید الفطر کی نماز مسجد و عید گاہ میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : May 14, 2020, 3:47 PM IST

شہر قاضی غلام یاسین نے میمورنڈم میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے سبھی مسلمان اپنے گھروں میں عبادات انجام دے رہے ہیں لیکن اجتماعی طور پر دعا خوانی نہیں ہو پا رہی ہے۔

غلام یاسین نے یہ بھی کہا کہ مذہب اسلام کے مطابق کسی بھی وبائی مرض کے مریض کو مسجد و عیدگاہ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے جس سے وبائی مرض کسی دوسرے تک پھیل جائے۔

میمورنڈم
میمورنڈم

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع و عید الفطر کی نماز ایک خاص نماز ہے جس میں خاص طور پر پر مسلمان جمع ہو کر دعا کرتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں۔

شہر قاضی کا مزید کہنا ہے کہ ایسی صورت میں اہل سنت (بریلوی) کے متفقہ رائے کے مطابق مذکورہ بالا باتیں حکومت کے سامنے پیش کرتے ہیں اور گذارش کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی الوداع کی نماز عید الفطر کی نماز مسجد و عیدگاہ میں پڑھنے کی اجازت دی جائے جس میں ملک بھر میں قہر برپا دینے والے وبائی مرض کورونا وائرس کے خطرات سے نجات کی دعا مانگی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.