بنارس کے لوہتا تھانہ کے ایس ایچ او وشوناتھ کمار نے بتایا دونوں فریقوں کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اکرام کی تحریر پر چار نامزد افراد کے خلاف دفعہ 332 506 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو ابھی زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔ دوسرے فریق کی تحریر پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کی قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تصادم میں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ایک فریق کے 7 افراد زخمی ہیں جبکہ دوسرے فریق کے چار افراد زخمی ہیں۔
ایک فریق کی جانب سے دیے گئے احمد انصاری کے بیان کے مطابق لوہتا تھانہ کے کوٹوا گاؤں میں راستے کی زمین کے سلسلے میں معمولی تنازعہ تھا جس پر گاؤں کے ذمہ داروں نے صلح کرادیا تھا لیکن دوسرے فریق نے نہیں مانا اور مارپیٹ کی نوبت آگئی۔ دونوں فریقوں کے لوگوں کو پولیس نے سمجھا کر معاملے کو شانت کرایا ہے۔