ETV Bharat / state

بنارس: عاشق جوڑے نے گنگا ندی میں چھلانگ لگائی - عاشق جوڑے نے خود کشی کی کوشش

اترپردیش کے ضلع بنارس کے رام نگر علاقے میں عاشق و معشوقہ نے پُل سے گنگا ندی میں چھلانگ لگائی، جس میں نوجوان عاشق کی موت ہوگئی۔ جبکہ معشوقہ کو ماہی گیروں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔

بنارس: عاشق جوڑے نے گنگا ندی میں چھلانگ لگائی

author img

By

Published : May 17, 2020, 9:47 AM IST

گنگا ندی میں غوطہ خوروں نے گھنٹوں مشقت کرنے کے بعد نوجوان کی لاش تلاش کر کے باہر نکالا جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں معشوقہ لڑکی کو لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے ٹرامہ سینٹر ریفر کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان عاشق و معشوقہ شیوداس پور مڑواڈھہیہ کے رہنے والے ہیں، ایک برس قبل دونوں کی سناشائی ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے عشق ہوگیا۔

گھر والوں کو اس کی اطلاع ہوئی جس کے بعد دونوں میں بات چیت بند ہوگی۔ کل شام کو ہی دونوں گھر سے باہر گئے تھے اور آج رام نگر علاقے میں واقع پل سے کود کر جان دینے کی کوشش کی۔

ڈاکٹروں کے مطابق معشوقہ لڑکی نے زہریلی دوا پی تھی، جس کی وجہ سے اسے ٹرامہ سینٹر منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.