ETV Bharat / state

کانپور: کورونا وائرس کے پیش نظر مذہبی جلوس پر پابندی

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے سبب مذہبی جلوسوں پر فی الوقت انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 6:21 PM IST

ضلع انتظامیہ نے کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے گنیش چترتھی پر جگہ جگہ لگنے والے گنیش جی کے پو جا پنڈال اور ان کے وسرجن کے جلوس پر پابندی لگا دی ہے۔

ڈاکٹر پرتندر سنگھ ، ڈی آئی جی

وہی دوسری طرف محرم پر تعزیہ بنائے جانے اور ماتمی جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس بار دونوں ہی تہوار عوامی سطح پر نہیں منائے جا سکیں گے۔

کانپور شہر میں محرم کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا تھا۔

یہاں دس دنوں تک محرم کے جلوس اور علم روزانہ نکلا کرتے تھے۔

اس کے علاوہ شہر میں بے شمارمقامات پر تعزیہ بنایا جاتا تھا۔

دس محرم کو کانپور میں الگ الگ مقامات پر ایک درجن سے زائد موجود کربلا میں اپنے اپنے علاقوں کے تعزیہ جلوس کی شکل میں نکلا کرتے تھے۔

الگ الگ جگہوں پر کئی ماتمی جلوس بھی نکلتے رہے ہیں۔

روزانہ تاریخی اور روایتی جلوس اور علم برآمد ہوتے تھے۔

محرم کی سات تاریخ کی رات کو مہندی کا جلوس اور علم بھی برآمد ہوتا تھا۔

تاہم اس برس کسی بھی طریقے کا عوامی مقام پر تعزیہ رکھنا علم برآمد کرنا اور جلوس نکالنے پر اور کربلا میں تعزیہ کے جلوس جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:'یو پی میں جرائم بڑھ رہے ہیں'

اسی طرح سے کانپور شہر میں ہندوؤں کے تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر نو دن تک چلنے والی گنیش پوجا کے لئے کانپور میں بے شمار مقامات پر جگہ جگہ گنیش پوجا کے لئے پنڈال لگائے جاتے رہے ہیں جو اس برس نہیں لگائے جائیں گے۔

اسی طرح سے جلوس کی شکل میں گنیش جی کی مورتی کو ویسرجن کرنے کے لئے گنگا ندی تک جانے والے تمام طرح کے جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.