جہاں ملک کے مختلف ریاستوں کے بالمکی سماج کے لوگوں نے سوناکشی کے متنازع بیان اور ناشائستہ الفاظ کے خلاف سخت احتجاج کیا وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ناراض بالمکی سماج کے لوگوں نے بھی سوناکشی سنہا کا پتلا نظر آتش کیا اور نعرے بازی کر کے زبردست احتجاج درج کرایا۔ احتجاجیوں نے سوناکشی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بالمکی سماج کے لوگوں نے بارہ بنکی کے چھایا چوراہے پر جمع ہو کر سوناکشی کا پتلہ نظر آتش کیا۔
مظاہرین نے سوناکشی کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے بالمکی طبقے پر نازیبہ بات کہی تھی. جس کی وجہ سے ان کے جزبات کو گہرا دھکہ لگا ہے.
بائیٹ سنیل کمار بالمکی، ریاستی صدر آل انڈیا بالمکی مہاسنگھ