ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سرگرم سوسائٹی نے کل 100 یونٹ خون کے عطیہ کا ٹارگیٹ طے کیا ہے۔ روز خون کا عطیہ کرانے کا فیصلہ سماجی فاصلے کے پیش نظر رکھا گیا ہے۔
قابل غور ہے کہ بالاجی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی مسلسل سماجی کاموں میں سرگرم رہنے والی تنظیم ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی وہ مختلف طریقوں سے خدمت خلق کے کام میں لگی ہوئی ہے۔
سوسائٹی کے بانی انکر ماتھر کے مطابق ان کے کسی جاننے والے کو لاک ڈاؤن میں خون کی ضرورت پڑی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوئی ڈونر مل نہیں رہا تھا۔ کافی مشقت کے بعد ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک سے خون حاصل ہوا تھا۔ اسی روز انکر ماتھر کے ذہن میں آیا کہ لاک ڈاؤن میں خون کا اسٹاک رہنا بہت ضروری ہے۔ چونکہ ہر برس خون کے عطیہ کا کیمپ کرانے والی بالاجی ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کا اس برس کیمپ بھی نہیں ہوا تھا۔ اسی لئے انہوں نے طے کیا کہ وہ سماجی فاصلے کے عمل کی پابندی کرتے ہوئے ایک ماہ تک دو-دو، تین-تین یونٹ خون کا عطیہ کرائیں گے۔ اس کا آعاز منگل کو خود انکر ماتھر اور ان کے ایک ساتھی نے خون دیکر کی۔