کانپور، یوپی: کانپور کے چننی گنج علاقے میں پی ڈبلیو ڈی کے بنگلے کے بغل میں پی ڈبلیو ڈی کی زمین پر بنی ایک پرانی مزار کو لے کر اس وقت تضاد پیدا ہو گیا جب اس کو جانے والے راستے پر ایک گیٹ کو لگایا جارہا تھا علاقائی لوگوں نے گیٹ کو لگانے کو لے کر پہلے اعتراض کیا مگر جب اختلاف زیادہ بڑھا تو بجرنگ دل کے کارکنان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زبردستی گیٹ کو توڑ دیا، Sabotage At Religious Place
- یہ بھی پڑھیں:
Hindu Mahasabha Warning علی گڑھ میں ہندو مہاسبھا کے رہنماؤں نے مزار کو مسمار کرنے کی دھمکی دی
بتایا جارہا ہے کہ مزار سے منسلک پی ڈبلیو ڈی کا ایک کمرہ تھا جس پر مزار کے لوگوں کا قبضہ تھا اور اس پر مزار کا بورڈ لگا ہوا تھا، اختلاف کی خبر اور بڑھتے تشدد کو دیکھتے ہوئے موقع پر پہنچی پولیس نے پہلے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو بلایا اور مزار کے بارے میں حقیقت جاننے کے بعد پولیس کی موجودگی میں پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے کمرے کو سیل کر دیا کمرے پر لگے مزار کے بورڈ کو بھی اتروادیا لیکن ان سب کے باوجود پولیس کی موجودگی میں بجرنگ دل کے کارکنان نے مزار سے منسلک راستے کی دیوار کو توڑ دیا جس پر پولیس نے انہیں تشدد کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی کہ حالات قابو میں رہیں۔ Bajrang Dal Workers broke the Wall of the Shrine In Kanpur
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کا کہنا ہے کہ مزار کی جو پوزیشن پہلے تھی اس پوزیشن کو ویسے ہی برقرار رکھا جائے گا، کسی بھی طریقے کی کوئی بھی نئی تعمیر نہیں ہونے دی جائے گی، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ڈبلیو ڈی کی زمین پر کا ہے اس لیے اس پر فیصلہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو کرنا ہے۔ پولیس نے پر تشدد لوگوں کے خلاف کسی بھی طرح کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔