ETV Bharat / state

آر ٹی او آفس میں ہنگامہ کرنے والا بجرنگ دل کا لیڈر گرفتار

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگ بجرنگ دل کے کارکن ہونے کا بہانہ بنا کر نوئیڈا اے آر ٹی او آفس میں ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں۔

bajrang-dal-leader
bajrang-dal-leader
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 10:17 PM IST

نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کر کے باہر نکلے بجرنگ دل کے رہنما کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نوئیڈا آر ٹی او آفس میں ہنگامہ برپا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ بجرنگ دل کے رہنما نیرج کمار جمعرات کو نوئیڈا میڈیا کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جیسے ہی وہ میڈیا کلب سے باہر آئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

بجرنگ دل کا لیڈر
بجرنگ دل کا لیڈر

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: بجلی بل کے خلاف کسانوں کا احتجاج

دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگ بجرنگ دل کے کارکن ہونے کا بہانہ بنا کر نوئیڈا اے آر ٹی او آفس میں ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بجرنگ دل کے لیڈر اے آر ٹی او آفس میں بیٹھے ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اے آر ٹی او اے کے پانڈے نے نوئیڈا سیکٹر-24 پولیس اسٹیشن میں بجرنگ دل کے رہنما انوپ اپادھیائے اور نیرج کمار سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

بجرنگ دل کا لیڈر
بجرنگ دل کا لیڈر

نوئیڈا پولیس نے بتایا کہ اے آر ٹی او کے پانڈے کی شکایت پر پولیس نے انوپ اپادھیائے اور نیرج کمار کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 147، 332، 353، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.