ETV Bharat / state

Enemy Property Case دشمن جائیداد کیس میں رکن اسمبلی نصیر احمد خان سمیت پانچ افراد کے وارنٹ جاری - naseer ahmed close to azam khan

مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے متعلق دشمن جائیداد کیس میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان سمیت 5 افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 14 مارچ کو ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 7:10 AM IST

رامپور: ایم پی ایم ایل اے کورٹ کی جانب سے سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اعظم خان کے قریبی چمروا کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان سمیت 5 افراد کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اور بہن نکہت اخلاق کو دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔ وہیں دوسری جانب عدالت نے اعظم خان، عبداللہ اعظم، تزئین فاطمہ سمیت پانچ افراد کی حاضری کی معافی منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے دشمن جائیداد کیس کی اگلی سماعت کے لیے 14 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے دشمن جائیداد معاملے میں ہفتہ کو رامپور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے پانچوں افراد کی پیشی ہوئی۔ لیکن، آج بھی نصیر احمد خان سمیت پانچ افاد رام پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔ اب ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نصیر احمد خان سمیت پانچ افراد کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔

وہیں اعظم خان کے بڑے بیٹے ادیب اعظم خان اور بہن نکہت اخلاق کو دوبارہ سمن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان، عبداللہ اعظم خان، تزئین فاطمہ اور بشیر زیدی، مشتاق کی حاضری کی معافی قبول کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 14 مارچ مقرر کی ہے۔ ساتھ ہی اس سلسلے میں پراسیکیوشن افسر امرناتھ تیواری نے کہا کہ ہفتہ کو دشمن جائیداد کیس میں سماعت ہوئی تھی۔ یہ تمام افراد سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہورہے تھے جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کیا، لیکن اس کے باوجود بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت کی جانب سے ثناءالرحمٰن صدیقی، سید وسیم رضوی، مشتاق احمد صدیقی، نصیر احمد خان، سلیم قاسم کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Notice To Johar Research Institute اعظم خان کے جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو خالی کرنے کا نوٹس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.