ETV Bharat / state

بہرائچ میں کوٹیداروں کا احتجاج - ضلع مجسٹریٹ کو اپنا میمورنڈم پیش کیا

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کوٹیداروں کی یونین اپنے آٹھ نکاتی مطالبے کے ساتھ تحصیل احاطے میں احتجاج کرکے ضلع مجسٹریٹ کو اپنا میمورنڈم پیش کیا۔

بہرائچ میں کوٹیداروں کا احتجاج
بہرائچ میں کوٹیداروں کا احتجاج
author img

By

Published : May 3, 2020, 1:30 PM IST

ضلع بہرائچ کے تحصیل پیاگپور بلاک کے کوٹیدار یونین نے اپنے آٹھ نکاتی مطالبات کے ساتھ تحصیل پیاگ پور پہنچ کر اپر ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

کوٹیداروں نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ انھیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے، لہٰذا دوسرے ملازمین کی طرح کوٹیداروں کو بھی پچاس لاکھ کے انشورنش کی سہولت دی جائے۔

کوٹیداروں کو سینیٹائزر، ماسک وغیرہ مہیا کرایا جائے، آگاہی نہ بنوائیں، کوٹیداروں کے خلاف غیر ضروری شکایات کو بھی خاطر میں نہیں لینا چاہئے کیونکہ یہ انتخابی سال ہے اور قاعدہ کے مطابق انہیں کلیئرنس نہیں مل رہی ہے۔

جبکہ ای پاس مشینوں میں غلہ تقسیم کے وقت نیٹ ورک کا مسئلہ عام طور بنا رہتا ہے اس لیے کارڈ صارفین ان سے ناراض ہوتے ہیں، جب تک کہ یہ وبا ٹھیک نہیں ہوجاتی ہے، اس وقت تک ای پاس سے غلہ کی فراہمی بند کردی جانی چاہئے تاکہ انفیکشن پھیلنے کا خطرہ نہ رہے۔

کوٹیداروں نے کہا کہ 10 مئی تک اگر اس پر غور نہ تو ہم سب اپنی اپنی ای پاس مشینیں متعلقہ دفتر میں جمع کر دیں گے، غلہ تقسیم میں دیری کی ساری ذمہ داری انتظامیہ کی ہوگی۔

اس موقع پر کوٹیدار گجیندر شکلا، حویلدار تیواری، جمونا پرساد تیواری، اندریجیت یادو، کرشنا گوپال، رامندر مشرا، رام کیول، سری کانت، رام چندر سمیت کئی اور کوٹیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.