بہرائچ چونکہ نیپال کا سرحدی علاقہ ہونے کے سبب کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے مدنظر آج بہرائچ ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار ٹراما سینٹر گئے اور وہاں قائم کئے گئے۔ آٹھ بستر کا آئسولیسن وارڈ کا معائنہ کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع بہرائچ سے سٹے ملک نیپال کے سبھی بارڈروں پر پولیس و ایس ایس بی کو خبردار کر دیا گیا ہے۔
بارڈر پر پوری نگرانی کی جا رہی ہے۔ بھارت و نیپال کے شہریوں کے علاوہ اور کسی ممالک کے شہریوں و سیاح کے آنے جانے پر پوری طرح روک لگا دی گئی ہے۔
بھارت - نیپال سرحد کے اضلاع میں کورونا وائرس پھیلانے کا خدشہ سب سے زیادہ ہو سکتا ہے، لہذا ضلع مجسٹریٹ نے ہر پہلو کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سے نپٹنےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔