درگاہ شریف انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ آستانہ ہندو مسلم یکجہتی کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں ہر سال لاکھوں افراد بلاتفریق مذہب اپنی عقیدت کا نظرانہ پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف ریاستوں سے سفر طے کر کے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں، ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد اس وباء کی زد میں ہیں ہمارے ملک میں بھی سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد اس وباء سے متاثر ہیں۔
شمشاد احمد نے مزیدکہا کہ کورونا سے حفاظت کے مدنظر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے احتیاط کے طور پر 03 مئی تک ملک میں لاک ڈاؤن نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔تاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر اس وائرس کی چین کو توڑا سکیں اور اس پر قابو پایا جا سکے، مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو لیکر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے ۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے درگاہ شریف انتظامیہ نے پہلے دن سے ہی عقیدت مندوں سے اپیل کرتے ہوئے درگاہ شریف کو زائرین کے لئے بند کردیا ہے اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ عوام سے سماجی فاصل قائم کرنے، ماسک لگانے، صابن سے بار بار ہاتھ دھونے سمیت تمام ضروری باتوں پر زور دینے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے ۔
ایسے مشکل وقت میں تمام افراد کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ متحد ہوکر حکومت کی جانب سے دۓ گئے گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوتے ہوے کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں شریک ہو کر تمام ہندوستانی کو اس وباء سے نجات دلائیں
شمشاد احمد ایڈووکیٹ نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ 16 اپریل کو صاحب مزار کے جشن ولادت کے موقع پر عقیدت مند اپنے گھروں میں رہ کر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کر اپنی محبت کا ثبوت دیں اور درگاہ کمیٹی کا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام عقیدت مندوں اور عوام سے بارگاہ رب العزت دعائے خاص کر نے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا کا خاتمہ ہو اور پوری دنیا میں امن وامان قائم رہے ۔