ETV Bharat / state

بہرائچ: کانگریس پارٹی کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:48 PM IST

بہرائچ میں ضلع کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں ہو رہے مسلسل اضافہ کو لے کر کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔

Bahraich: Congress party protests against increase in petrol and diesel prices
بہرائچ: کانگریس پارٹی کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر اجے کمار للو جی کی ہدایت کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں ہو رہے مسلسل اضافہ کو لے کر کانگریس کارکنان نے تحصیل میں جمع ہو کر احتجاج کیا۔

اس دوران کانگریس کارکنان نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔ کانگریس کے شہر صدر شیخ ذکریا عرف شیخو و نائب ضلع صدر ادریس اگروال کے زیر قیادت اس پروگرام میں انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے نائب تحصیلدار بہرائچ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ حکومت کو جلد از جلد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو واپس لینا ہوگا۔

اس پروگرام میں ضلع کانگریس کمیٹی سینئر لیڈر آدرش اگروال، حاجی محفوظ احمد، شاہنواز، انل سنگھ، ڈاکٹر حلیم فضل خان، شیلندر کمار گپتا، گوپی ناتھ، ڈاکٹر عمران، عشرت خان اور عبد العزیز قادری کے علاوہ تمام کارکن موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.