ETV Bharat / state

بنارس: بہادر شہید کا مزار ہندو مسلم یکجہتی کا سنگم

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے صدر بازار کینٹ علاقے میں واقع بہادر شہید کا مزار مرجع عوام و خواص ہے۔ یہاں پر بنارس و اطراف کے ہزاروں افراد بلا تفریق ملت و مذہب اپنے عقیدت کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

bahadur shahid mazar
بہادر شہید کا مزار
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:10 PM IST

تاریخی حوالے سے کہا جاتا ہے کہ پانچویں صدی ہجری میں سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمہ نے بنارس میں حضرت ملک افضل علوی کی قیادت میں ایک قافلہ روانہ کیا تھا، جس میں حضرت بہادر شہید بھی شامل تھے۔

دیکھیں ویڈیو

قافلے کا مقصد صوفی تعلیمات کو عام کرنا تھا۔ یہ حضرات بنارس و اطراف میں صوفی تعلیمات کی خوب تبلیغ و اشاعت کی، جس کے اثر سے عوام ان کے اخلاق و کردار سے خوب متاثر ہوئی۔

بنارس کی سرزمین اتنا محبوب ہوا کہ اس قافلے میں شامل معزز ہستیاں بنارس میں ہی مدفون ہیں اور اہل بنارس و اطراف کے لوگوں کو اپنے فیوض و برکات سے نواز رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سجادہ نشین صغیر احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ مارچ ماہ سے درگاہ بند ہے۔ زائرین زیارت سے محروم ہوکر واپس چلے جاتے ہیں۔ ابھی تک مزار کھولنے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تحریری یا تقریری بیان نہیں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر مزار کھولنے کی اجازت ملتی ہے، تو کورونا وائرس سے حفاظت کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

bahadur shahid mazar
بہادر شہید کا مزار

زائرہ روشنی جیسوال نے بتایا کہ بابا کے مزار پر ہر مذہب کے ماننے والے آتے ہیں اور اپنی حاجت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر مذہبی اعتبار سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

تاج محل کی شاہی مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں

بیشتر افراد آسیب زدہ ہوتے ہیں، جن کا ماننا ہے کہ یہاں کے خاک یا پانی سے شفاء ملتی ہے۔ حالانکہ ڈاکٹرز اس دعویٰ کی تردید کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ لوگ ذہنی پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.