ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں 'میرٹھ - باغپت' شاہراہ کے قریب گنے کے کھیت میں ایک کار میں نوجوان کی لاش ملنے پر علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے۔
دراصل میرٹھ- باغپت شاہراہ کے نزدیک ڈولا گاؤں میں گنے کے کھیت میں ایک لگژری کار کھڑی تھی، جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
جب پولیس نے کار کا جائزہ لیا تو اس میں سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے بعد شرپسند عناصر لاش کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
وہیں مرنے والے شخص کی شناخت سونی پت کے رہنے والے جتیندر کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا احتجاج: پنجاب میں 26 ٹرینوں کی خدمات معطل
فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔