بدایوں میں ضلع پنچایت صدر کیلئے ووٹنگ کے دوران بی جے پی نے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے والے تمام ضلع پنچایت کے اراکین کو ایک ساتھ بس میں لے کر پولنگ مرکز تک لے جانے کا فیصلہ کیا۔ بی جے کے امیدوار کے حمایتوں سے بھری اس بس نگرانی رکن پارلیمان سنگھ مترا موریہ کر رہی تھیں۔
اس موقع پر رکن پارلیمان نے کہا کہ بدایوں کی عوام سماج وادی پارٹی سے تنگ آ چکی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے ساتھ یہ صاف ہو جائے گا کہ بدایوں کے اندر سماج وادی پارٹی سیاسی طاقت کتنی ہے ۔
رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں اراکین نے اپنی خوشی سے بی جے پی میں شامل ہو کر ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔اور ایک ساتھ 31 لوگوں کو یہاں لے کر آئے ہیں ۔
واضح رہے کہ مذکورہ انتخاب میں جیت حاصل کرنے والی بی جے پی امیدوار ورشہ یادو کو 51 میں سے 28 ووٹ جبکہ دوسری جانب سماج وادی پارٹی کی امیدوار سنیتا شاکیہ کو 51 میں سے 23 ووٹ ملے۔ اکثریت ثابت کرنے کے لئے 26 ووٹوں کی ضرورت تھی ۔
مزید پڑھیں:بدایوں ضلع پنچایت صدر انتخابات میں بی جے پی کی جیت
واضح رہے کہ ضلع سطح کے اس انتخابات میں اراکین کی جوڑ توڑ اور اور منصوبہ سازی کے ساتھ انہیں جمع کرنا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے انہیں پولنگ مراکز تک لے جانا یہ کسی بھی پارٹی کی جیت کی حکمت عملی تو ہوسکتی ہے ۔تا ہم ووٹ دینے یا دلانے کا یہ طریقہ جمہوری اصو لوں کے تحت ہے ؟