ETV Bharat / state

Backward Muslim پسماندہ مسلمانوں نے یوم سیاہ منایا، حکومت سے ریزرویشن کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 7:48 PM IST

لکھنو میں پرا من طریقے سے ہاتھ میں کالی پٹی باندھ کر یوم سیاہ منایا گیا ہے۔ انیس منصوری نے کہا کہ پسماندہ اور دلت مسلمانوں کوگزشتہ مرکزی حکومت نے نظر انداز کر بھکمری کے دہانے لا کر کھڑا کر دیا ہے۔

پسماندہ مسلمانوں نے یوم سیاہ منایا، حکومت سے ریزرویشن کا مطالبہ

لکھنو:پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر و سابق وزیر انیس منصوری نے اج یوم سیاہ منایا اور کہا کہ 1936 سے 1950 تک دلت مسلمانوں کو ہندو دلتوں کے مساوی ریزرویشن ملتا تھا۔ ملک کی ازادی اور ائین کی نفاذ ہونے کے بعد بھی پسماندہ مسلمانوں کو ریزرویشن کا فائدہ ملتا رہا تھا۔ 10 اگست 1950 کو اس وقت کی حکومت نے بہت ہی شاطرانہ طریقے سے غیر ائینی طور پر ارڈیننس کے ذریعہ دفعہ 341 کے پیرا 3 پر مذہبی پابندی لگا کر پسماندہ اور دلت مسلمانو اور بدھو عیسائی سکھ کو ریزرویشن سے محروم کر دیا گیا تھا۔ یہ ازاد بھارت کا سب سے بڑا حادثہ تھا جسے گزشتہ حکومتوں نے نظر انداز کیا۔ 1956 میں سکھوں اور 1990 میں بودھوں کا ریزرویشن بحال کر دیا گیا جبکہ پسماندہ دلت مسلمانوں اور عیسائیوں کو اج بھی ریزرویشن سے محروم رکھا گیا ہے۔

انیس منصوری نے کہا کہ پسماندہ مسلمان کے پشتینی کاروبار بھی تباہ و برباد ہو چکے ہیں حکومت اس کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پسماندہ مسلمانوں کی پسماندگی کے بارے میں ضرور بولتے ہیں لیکن ان کی حالات سدھارنے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 341 دفعہ پر مذہبی پابندی لگانے کے بعد سے یہ معاملہ عدالت میں جاری تھا لیکن گزشتہ کانگریس کی حکومت نے حلف نامہ نہیں دیا تھا موجودہ حکومت نے حلف نامہ دائر کر جواب دیا ہے جس سے اب یہ مقدمہ جاری رہے گا۔امید ہے کہ عدالت پسماندہ مسلمانوں کے ریزرویشن کو بحال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Minority Cell میرٹھ میں کانگریس کی جے جواہر جے بھیم مہم

ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ہم صدر جمہوریہ وزیراعظم کو مکتوب روانہ کر رہے ہیں مطالبہ کر رہے ہیں کہ پسماندہ مسلمانوں کے ریزویشن کو بحال کیا جائے اس موقع پر حاجی شبن منصوری محمد اسد کسار اشفاق ہاشمی حشوکت علی قاری شفیق عالم قادری حاجی شفیق احمد شبیر منصوری مولانا الیاس سمیت متعدد افراد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.