ETV Bharat / state

bachche chale school: ”اسکول چلو مہم“ کے تحت پروگرام - ”اسکول چلو مہم“ کے تحت پروگرام منعقد

”اسکول چلو مہم“ کے تحت بریلی ضلع انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بچوں کو گھروں سے نکال کر اسکول تک لانے میں اساتذہ کو بھی پوری مستعدی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکولوں کی تجدید کاری کی جا چکی ہے۔ اعلیٰ درجے کے اساتذہ بھی اب اسکولوں میں درس دینے کے خدمات انجام دے رہے ہیں bachche chale school

photo
تصویر
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 1:52 PM IST

”اسکول چلو مہم“ کے تحت ضلع انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بچوں کو گھروں سے نکال کر اسکول تک لانے میں اساتذہ کو بھی پوری مستعدی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکولوں کی تجدید کاری کی جا چکی ہے۔ اعلیٰ درجے کے اساتذہ بھی اب اسکولوں میں درس دینے کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں ایک بھی بچہ اسکول سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ ضلع انتظامیہ نے اسکول چلو مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں شہر کے سیاسی رہنماؤں کے علاوہ تمام اساتذہ، ملازمین اور افسران نے شرکت کی۔ bachche chale school

”اسکول چلو مہم“ کے تحت پروگرام

ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بنیادی اور اعلیٰ تعلیم میں طالبِ علم کی نامزدگی سو فیصد یقینی ہونی چاہیے۔ یہ ہدایات ضلع کے سبھی اسکولوں میں عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ضلع کے سنجے کمیونٹی ہال میں منعقد اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر فریدپور کے رکن اسمبلی شیام بہاری لال اور میئر اُمیش گوتم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں طلباء کی تعداد کی نگرانی کے لئے ایک ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ کانفرنس ہونی چاہیے۔bachche chale school

ضلع میں محکمہ تعلیم نے تقریباً چار لاکھ دس ہزار بچوں کو گھر سے اسکول تک لاکر طالبِ علم بنانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اب تک تقریباً تین لاکھ 71 ہزار بچوں کو داخلہ مل چکا ہے۔ اپنی کلاس میں 90 فیصد نمبر لانے والے یا کلاس میں نمبر فیصد حاضری درج کرانے والے طالبِ علم کو اعزاز سے نوازا جائےگا۔ اس موقع پر ضلع کی مختلف علاقوں میں اسکول چلو مہم کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے تمام گاڑیوں کو روانہ کیا گیا۔bachche chale school

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.