ریلوے اسٹیشن کے پل پر ایک بے ہوش ماں اور چھوٹے بھائی کی جان بچانے کے لئے ایک معصوم بچی نے حیرت انگیز ذہانت کا مظاہرہ کیا۔ بچی کی ماں بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی اور اس کا چھوٹا بھائی اس کے اوپر لپٹا تھا۔ چھوٹی بچی نے ذہانت دکھاتے ہوئے ریلوے پل سے نیچے اتر گئی۔ اس نے آر پی ایف اور جی آر پی کی خواتین پولیس اہلکاروں کو اشاروں میں سمجھایا اور انہیں اپنی والدہ کے پاس لے گئی جس سے اس کی والدہ کی جان بچائی جا سکی۔ اگرچہ یہ کون ہے، کہاں سے آئی ہیں، یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
معصوم بچی کی حیرت انگیز ذہانت نے ماں کی بچائی جان
مراد آباد ریلوے اسٹیشن پر گشت کر رہی آر پی ایف کی خواتین پولیس اہلکاروں کی نگاہ کے جی کے کالج جانے والے پل کی سیڑھیوں پر پڑی بچی آس بھری نظروں سے جی آر پی خواتین پولیس اہلکاروں کو دیکھ رہی تھی۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی لگا کہ بچی ان سے کچھ کہنا چاہتی ہے۔ جب اس نے بچی سے پوچھا تو وہ اشارہ کر کے کچھ کہنا چاہتی تھی، لیکن جب خواتین پولیس اہلکاروں کو کچھ سمجھ نہیں آیا تو وہ انھیں اپنے ساتھ لے جانے لگی۔ پل کے اوپر آتے ہی پولیس ایلکاروں نے اس کی ماں کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا ساتھ میں اس کے چھوٹے بھائی کو دیکھا تو فوراً ایمبولنس کو منگواکر اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
ماں کے قریب پولیس والوں کے پہنچنے پر کودنے لگی بچی
والدہ کے پاس پولیس اہلکاروں کو پہنچا کر بچی کھیلنے کودنے لگی، اسے لگا کہ اب اس کی ماں کو کچھ نہیں ہوگا۔ اب وہ پر سکون رہ سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل بچی کی والدہ کی حالت اب مستحکم ہے۔ لیکن ہوش نہ آنے کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہو سکی کہ وہ کہاں سے ہے، کہاں سے آئی ہے اور کہاں جانا ہے۔ عورت کے ساتھ کیا ہوا تھا یہ ہوش میں آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔
مزید پڑھیں: چھ فٹ گہرے مٹی سے بچہ زندہ برآمد
ضلع اسپتال میں ایمرجنسی میں تعینات ای ایم او ڈاکٹر شوبھت کا کہنا ہے کہ جی آر پی نے ایک خاتون کو بے ہوشی کے حالت میں بھرتی کرایا ہے۔ اس کے ساتھ دو بچے بھی ہیں۔ ابھی خاتون بیہوشی کی حالت میں ہے۔ اس کے بارے میں ابھی تک کچھ جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ فی الحال خاتون خطرے سے باہر ہے۔