آج مرادآباد امبیڈکر پارک کے گیٹ پر درجنوں مرد و خواتین نے بابا رام دیو کا پتلا نذر آتش کیا اور بابا رام دیو ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے ۔ مزید یہ کہ اب بابا رام دیو کی کمپنی 'پتنجلی' کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا بھی عہد لیا گیا۔
خواتین کی تنظیم ماتا ساوتری بائی پھُلے مہیلا بریگیڈ کی صدر دیدی نردیش سنگھ نے اس تعلق سے بتایا کی بابا رام دیو نے ای وی راما سوامی پیر یار جی کو گالی دیتے ہیں اور امبیڈکر و پھولے کے نظریات کو پاگل پن بتاتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ' بابا رام دیو نے ان رہنماؤں کی تحریک کو دہشت گردی سے مشابہ قرار دیا جس کے سبب اس ملک کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
بابا رام دیو کے اس بیان سے ناراض لوگوں نے بابا رام دیو کا پتلا نذرآتش کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے وزیراعظم اور گورنر کو میمورنڈم روانہ کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں حکومت سے بابا رام دیو کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔