ETV Bharat / state

فرانس کے خلاف احتجاج کرنے کا اختیار حاصل ہے: رضا ایکشن کمیٹی - Azmat -E- rasool conference news

عبداللہ میاں نے کہا کہ 'جب ہم اپنے ملک کے حکمراں کے کسی غلط فیصلے سے متفق نہیں ہونے کی صورت میں پر امن طریقے سے احتجاج کر سکتے ہیں تو پھر فرانس کے صدر کے خلاف پر امن طریقے سے احتجاج کرنا جرائم کے زمرے میں کیسے آ گیا۔'

'فرانس کے خلاف احتجاج کرنا بھاتی مسلمانوں کا آئینی حق ہے'

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 4:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ کے قومی صدر عبداللہ میاں کا استقبال کیا گیا۔

اس دوران شہر کے دلہن میرج ہال میں منعقد عظمتِ رسولﷺ کانفرنس میں تبادلۂ خیال کے دوران علماء نے کہا کہ 'فرانس کے خلاف احتجاج کرنا بھارتی مسلمانوں کا آئینی حق ہے۔'

فرانس کے خلاف احتجاج کرنے کا اختیار حاصل ہے: رضا ایکشن کمیٹی

اس کے علاوہ کمیٹی میں مشترکہ طور پر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جب تمام لوگوں کو عوامی مقامات پر آنے جانے کی اجازت ہے تو پھر مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ کے قومی صدر عبداللہ میاں نے کہا کہ 'جب ہم اپنے ملک کے حکمراں کے کسی غلط فیصلے سے متفق نہیں ہونے کی صورت میں پر امن طریقے سے احتجاج کر سکتے ہیں، تو پھر فرانس کے صدر کے خلاف پر امن طریقے سے احتجاج کرنا جرائم کے زمرے میں کیسے آ گیا۔'

اُنہوں مزید کہا کہ 'پیغمبر اسلامﷺ کی بےادبی کرنے والے کارٹونسٹ کو سزا دینے کے بجائے، اُس کی حمایت کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں فرانسیسی صدر کی مخالفت کی جا رہی ہے۔'

آر اے سی کے عہدے دار مولانا فیضان رضا خاں نے کہا کہ 'حضور سرور کائنات کی شان میں اگر کوئی گستاخی کرتا ہے تو اُس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔ ہمارے دلوں میں بہت غم اور غصّہ ہے۔ لہذا ہم فرانس کے خلاف پر امن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ کچھ فرقہ پرست لوگ شہر میں فرانس کی حمایت میں ریلیاں نکال کر سماج کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ بیمار ذہنیت سے متاثر ہیں۔'

کمیٹی کے ایک دیگر عالم دین نے کہا کہ 'جب بہار میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں، جب بازاروں کو کھولا جا سکتا ہے۔ جب میلے منعقد ہونے کی منظوری مل سکتی ہے، جب تہواروں پر لوگ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کر سکتے ہیں تو پھر مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ملنا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.