ETV Bharat / state

کورونا وبا کے بعد اے ایم یو طلبہ کو ملازمت دینے پہنچی کمپنی - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پلیسمینٹ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر میں دو سال بعد طلبہ کو ملازمت دینے کے لیے آف لائن انٹرویوز کرنے 'عظیم پریم جی فاؤنڈیشن' پہنچا۔ Azim Premji Foundation at AMU for Students Placement

کورونا وبا کے بعد اے ایم یو طلبہ کو ملازمت دینے پہنچی کمپنی

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 5:35 PM IST

کورونا وبا کے سبب گزشتہ تقریباً دو برسوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کو پرائیویٹ کمپنیاں آن لائن انٹرویوز کے ذریعے ملازمت فراہم کر رہی تھیں لیکن اب یونیورسٹی کُھلنے کے بعد پرائیویٹ کمپنیاں آف لائن انٹرویوز کے ذریعے انہیں ملازمت فراہم کرنے کے لیے پہنچ رہی ہیں جس سے اسٹوڈنٹس میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن Azim Premji Foundation کی تین رکنی ٹیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ سینٹر پہنچی جہاں پر وہ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طلبہ و طالبات کے آف لائن انٹرویوز سے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

کورونا وبا کے بعد اے ایم یو طلبہ کو ملازمت دینے پہنچی کمپنی

اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے آفیسر سعد حمید نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کے سبب یونیورسٹی آن لائن تھی اور پرائیویٹ کمپنیاں آن لائن انٹرویوز کر کے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی تھی لیکن اب کمپنیوں نے یونیورسٹی کیمپس آنا شروع کر دیا ہے جو یقیناً یونیورسٹی اور خاص کر طلبہ کے لیے خوشی کی بات ہے۔ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کے اسٹیٹ ہیڈ کیلاش چند نے بتایا گزشتہ دو سالوں سے مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ آن لائن کلاسز کر رہے تھے جن سے ان میں اب آف لائن انٹرویوز میں وہ بات دیکھنے کو نہیں مل رہی جو پہلے مِلا کرتی تھی حالانکہ کچھ یونیورسٹیز کے طلباء نے لاک ڈاؤن کے دوران اعتماد اور جوش و جذبے کو برقرار رکھا تھا۔ کیلاشن چند نے مزید بتایا ہم گزشتہ چار پانچ برسوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ کے پلیسمنٹ کے لیے آرہے ہیں اب دو سال کے بعد آنا ہوا ہے ظاہر سی بات ہے طلباء کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے جو بات آف لائن انٹرویو میں ہوتی ہے وہ آن لائن انٹرویو میں نہیں ہوتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.