ڈاکٹر عظیم امروہی کے انتقال سے امروہہ کے شعراء اور ادباء ہی نہیں بلکہ مرادآباد کی ادبی دنیا میں بھی افسوس کی لہر ہے۔
مرادآباد کے مشہور شاعر ضیاء ضمیر نے ڈاکٹر عظیم امروہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 'عالمی مرثیہ سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر عظیم امروہی کا انتقال ادبی دنیا کا بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'عظیم امروہی 50 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے،۔ اردو مرثیہ نگاری بالخصوص تحقیق اور تدوین کے حوالے سے انہیں پوری دنیا میں ممتاز مقام حاصل تھا۔
مرادآباد: صوفی گلوکاروں کا مرکزی وزیر سے مطالبہ
ضیا ضمیر نے مزید کہا کہ 'عظیم امروہی کی تحقیقی کتابوں نے پوری ادبی دنیا میں غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی اس کے ساتھ ساتھ مرثیہ نگاری، نعت گوئی، منقبت نوحہ، سلام کے علاوہ غزل کی دنیا میں بھی انہیں ایک عظیم مقام حاصل تھا۔