ETV Bharat / state

اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کو 10 معاملوں میں ضمانت

ریاست اترپردیش کے رامپور کی ایم پی ایم ایل اے اسپیشل عدالت نے سماج وادی کے سینئیر رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو آج کئی معاملوں میں ضمانت دے دی ہے۔

تزئین فاطمہ اوربیٹے عبداللہ اعظم کو 10 معاملوں میں ضمانت

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 2:27 PM IST

شہر رامپور سیٹ سے رکن اسمبلی تزئین فاطمہ اور سوار ٹانڈہ کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کو آج کئی معاملوں میں ضمانت مل گئی ہے۔ رکن پارلیمان اعظم خاں سمیت ان کی اہلیہ اور ممبر اسمبلی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم 26 فروری سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔

رامپور ضلع کی ایم پی، ایم ایل اے والی اسپیشل عدالت نے تھانہ عظیم نگر علاقہ سے متعلق زمین سے جڑے دس مقدموں میں رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بڑی راحت دیتے ہوئے ضمانت کی عرضیاں منظور کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ کاشتکار ابرار ساکن سنگن کھیڑا نے 19 جولائی 2019 میں دفعہ 447، 420، 120بی کے تحت رکن پارلیمان محمد اعظم خاں، ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم سمیت کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ کسانوں کی زمین کو قبضہ کرنے کے معاملے میں 27 مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج کرائے گئے تھے۔

عبداللہ اعظم اور ان کی والدہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے خلاف پولیس نے الگ سے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اب اس معاملے میں آج الگ الگ ضمانتیں دی گئی ہیں۔ عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین اور سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی دس معاملات میں ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ 26 فروری 2020 کو رکن پارلیمان اعظم خاں، ان کی اہلیہ رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے عدالت میں خود سپردگی کی تھی جس کے بعد ان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر سیتاپور جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا جو ابھی بھی سیتا پور جیل میں قید ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.