ضلع رام پور کے ڈی ایم نے لیز منسوخ کرنے کے بارے میں سفارش کی تھی۔
اعظم خاں کی یہ دو عمارتیں مدرسہ عالیہ اور مرتضیٰ اسکول تھے جنہیں جوہر ٹرسٹ کو کرائے پر دے دیا گیا تھا۔
شکایت کے مطابق حکومت کے ذریعہ فراہم کی گئی ان عمارتوں میں سماج وادی پارٹی کے دفتر تھے ۔جو لیز پر دیے گئے اصولوں کے خلاف ہے۔
جوہر ٹرسٹ کو فراہم کیے گئے مکان جس میں رام پور اسکول ہے اس کی لیز کو منسوخ کرنے کے لیے رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مدرسہ عالیہ تقریبا 100 برسوں سے عربی اور فارسی کی تعلیم کے لیے پوری دنیا میں مشہور تھا۔اور بھارت کو جمہوری نظام بنانے کے وقت اس مدرسے کو خاص اہمیت فراہم کی گئی تھی۔
اس مدرسے میں یونانی اسپتال بھی چلایا جاتا تھا۔
اس عمارت کو کچھ دن پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا۔