ETV Bharat / state

اعظم خان کے لیے 72 گھنٹے اہم

میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے کہا کہ 'سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کو آج آکسیجن کی ضرورت کم ہے۔ وہ کھانا کھا رہے ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ اُن کے لیے اگلے 72 گھنٹے بہت اہم ہیں۔'

اعظم خان کی طبیعت پہلے سے بہتر
اعظم خان کی طبیعت پہلے سے بہتر
author img

By

Published : May 12, 2021, 5:31 PM IST

Updated : May 12, 2021, 6:00 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کی طبیعت گزشتہ روز کے مقابلے تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ میدانتا ہسپتال نے میڈیکل بلیٹن جاری کرتے ہوئے جانکاری دی ہے۔

ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو سیتاپور جیل سے 9 مئی کو میدانتا اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔

اعظم خان کو پہلے دن 4 لیٹر آکسیجن کے ساتھ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا جبکہ 11 مئی کو حالت تشویشناک ہوئی تو اُنہیں 10 لیٹر آکسیجن پر رکھا گیا تھا۔

اعظم خان کی طبیعت پہلے سے بہتر

میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے میڈیکل بلیٹن جاری کرتے ہوئے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'اعظم خان کو آج آکسیجن کی ضرورت کم ہوگئی ہے۔ وہ کھانا کھا رہے ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ اُن کے لیے اگلے 72 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ اُن کے بیٹے عبداللہ اعظم کی طبیعت کافی بہتر ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ 14 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید اعظم خان سے متعلق یکم مئی کو سیتاپور جیل انتظامیہ کی جانب سے خبر آئی تھی کہ اعظم خان کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد سیتاپور کے افسران نے ان کو جیل سے باہر لکھنؤ یا دہلی کے اسپتال میں علاج کے لئے لے جانے کی کوشش کی تھی حالانکہ اعظم خان نے خود کو فٹ بتاتے ہوئے اسپتال جانے سے انکار کر دیا تھا لیکن دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر اعظم خان کو لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

Last Updated : May 12, 2021, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.