بارہ بنکی اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سریش یادو نے رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے رامپور سے سیتا پور جیل ٹرانسفر کیے جانے کے تعلق سے ریاست کی بی جےپی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سریش یادو نے کہا کہ اعظم خاں سے بی جے پی حکومت خوف کھاتی ہے۔اسلئے ان کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح سلوک کر رہی ہے
بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران سریش یادو نے کہا کہ متعدد دفعہ وزیر رہے رہ چکے اور موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں پر مرغی، بکری اور بھینس چوری جیسے مقدمے درج کرکے بی جے پی حکومت کی سازش واضح ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں رامپور کی جیل سے سیتا پور اس طرح ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، جیسے وہ دہشت گرد ہوں۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان اس قسم کا سلوک بی جے پی حکومت اس لیے کررہی ہے کیونکہ ان سے خوف زدہ ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان کے خلاف 80 سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان میں سے بیشتر محمد علی جوہر یونیورسٹی کی طرف سے اراضی تجاوزات کے تعلق سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔