ETV Bharat / state

'پولیس کی بے گناہ لوگوں کے خلاف من مانی کارروائی' - رامپور سے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رامپور سے رکن پارلیمان محمد اعظم خاں نے بریلی زون کے اے ڈی جی سے ملاقات کی اور رامپور پولیس کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس بے گناہ لوگوں کے خلاف من مانی کارروائی کر رہی ہے'۔

'پولیس کا بے گناہ لوگوں کے خلاف من مانی کارروائی'
'پولیس کا بے گناہ لوگوں کے خلاف من مانی کارروائی'
author img

By

Published : Dec 28, 2019, 12:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پانچ روز قبل ہوئے مظاہرے کے بعد ایک افراد تشدد میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بہت سے قریبی لوگ پولس کی یک طرفہ کارروائی کا شکار ہوگئے ہیں۔ لہزا اعظم خان نے بریلی آکر اے ڈی جی زون اویناش چندرا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تقریبا اپنے بیس ساتھیوں کے ساتھ رامپور سے بریلی پہنچے محمد اعظم خان نے اے ڈی جی زون کو بتایا کہ گزشتہ 21 دسمبر کو پیش آنے والے مظاہرے کے بعد تشدد میں پولیس نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جو اس دن گھر تو کیا بلکہ رامپور شہر میں بھی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر غلطیوں کی اصلاح نہیں کی گئی تو سماجوادی پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

اے ڈی جی نے مزید کہا کہ پولس انتظامیہ صفر رواداری کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا لیکن بدامنی، تشدد اور ماحول خراب کرنے والے لوگوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائےگی۔

انہوں نے محمد اعظم خاں سے کہا کہ اگر وہ چاہے تو تحریری طور پر شکایت دے سکتے ہیں۔

اے ڈی جی سے کارروائی کی یقین دہانی کرانے کے بعد محمد اعظم خاں رامپور واپس لوٹ گئے۔ ان کے ساتھ رامپور میں سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش سنگھ، شہر صدر عاصم رضا، سابق ایم ایل اے وجئے سنگھ کے علاوہ بریلی کے سماجوادی پارٹی کے رہنما سرفراز ولی خان بھی موجود تھے۔

Intro:up_bar_3_azam khan meets adg zone_avb_7204399

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رامپور سے رُکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں نے بریلی زون کے اے ڈی جی سے ملاقات کی اور رامپور پولس کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پولس بے گناہ لوگوں کے خلاف منمانی کارروائ اور صوابدیدی رویا اختیار کر رہی ہے۔ اے ڈی جی زون اویناش چندرا نے تحریری طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور تحقیقات کی یقین دہانی کرائ ہے۔
Body:
اے ڈی جی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ، تحریری طور پر شکایت مانگی
رامپور میں پانچ روز قبل ہوئے مظاہرے کے بعد ایک شخص تشدد میں ہلاک ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رُکن پارلیمنٹ محمد اعظم خاں کے بہت سے قریبی لوگ پولس کی یک طرفہ کارروائی کا شکار ہوگئے ہیں۔ لہزا اعظم خان نے بریلی آکر اے ڈی جی زون اویناش چندرا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کہا کہ پولس بےگناہ لوگوں پر کارروائ کر رہی ہے۔

تقریباً اپنے بیس ساتھیوں کے ساتھ رامپور سے بریلی پہنچے محمد اعظم خان نے اے ڈی جی زون کو بتایا کہ گزشتہ 21 دسمبر کو پیش آنے والے مظاہرے کے بعد تشدد میں پولیس نے جائے وقوع سے بہت دور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جو اُس دن گھر تو کیا بلکہ رامپور میں بھی نہیں تھے۔ پولس نے سیاسی عداوت کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ جو کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔ اگر غلطیوں کی اصلاح نہیں کی گئی تو سماجوادی پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ اے ڈی جی نے محمد اعظم خاں سے ایسے کسی واقعہ کے شواہد سونپنے کو کہا۔ اگر پولس نے کوئی غلط کام کیا ہے تو پولس پر کارروائ کرنے کی گنجائش ختم نہیں ہوئ ہے۔ اے ڈی جی نے مزید کہا کہ پولس انتظامیہ صفر رواداری کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، لیکن بدامنی، تشدد اور ماحول خراب کرنے والے لوگوں کو کوئ رعایت نہیں دی جائےگی۔ اُنہوں نے محمد اعظم خاں سے کہا کہ اگر وہ چاہے تو تحریری طور پر شکایت دے سکتے ہیں۔ اے ڈی جی سے کارروائ کی یقین دہانی کرانے کے بعد، محمد اعظم خاں دس منٹ کے بعد رامپور واپس لوٹ گئے۔ ان کے ساتھ رامپور میں سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اکھلیش سنگھ، شہر صدر عاصم رضا، سابق ایم ایل اے وجئے سنگھ کے علاوہ بریلی کے سماجوادی پارٹی کے لیڈر سرفراز ولی خان بھی موجود تھے۔
Conclusion:
مستفیض علی خان،
ای ٹی وی، بھارت اردو،
بریلی
+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.