ETV Bharat / state

Azam Khan Appeals For peace: اعظم خان کی تمام بھارتیوں سے امن، بھائی چارے اور محبت کی اپیل - سماجوادی پارٹی رہنماء اعظم خاں

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما محمد اعظم خاں نے ڈھائی سال کے بعد رامپور کے قلعہ میدان میں عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے خصوصی طور پر اہانت رسولﷺ معاملہ کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور جانی و مالی نقصانات پر مسلمانوں کو قرآن اور اسلامی تاریخ کے حوالے سے کئی نصیحتیں کیں۔ Azam Khan Appeals to All Indians for Peace and Botherhood

azam khan
اعظم خاں نے عوامی ریلی کو خطاب کیا
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 4:17 PM IST

رامپور: سماجوادی پارٹی رہنما اعظم خاں نے رامپور کے قلعہ میدان میں عوامی ریلی سے اپنے اسی پرانے منفرد انداز میں ملک کے موجودہ حالات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں دشمنوں کی چال اور فریب کے جال میں مت پھنس جانا۔ تمارا دشمن بڑا چالاک ہے، وہ اسی انتظار میں بیٹھا ہے تم مشتعل ہو جاؤ اور وہ اس کا فائدہ اٹھالے۔ اعظم خان نے اہانت رسول کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور مسلمانوں کے جانی و مالی نقصان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مقام اور مرتبہ ہے، ان گستاخوں کو معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی کی شان وہ ہے کہ شاید ان کے لیے یہ شان لفظ بھی چھوٹا پڑ جائے گا۔

اعظم خان نے تمام بھارتیوں سے امن، بھائی چارے اور محبت کی اپیل کی

اعظم خان قرآنی آیات اور اسلامی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے جس کو اپنے قرآن مجید میں رحمت اللعالمین کہا ہے، جس کو اپنا محبوب کہا ہے اس کا مرتبہ کیا ہو سکتا ہے؟ لیکن اس کے باوجود جب آپ طائف کے واقعہ کا مطالعہ کریں گے تو حیرت کی انتہا نہ رہے گی کہ ایک طرف دشمنان دین رسول اللہ پر پتھروں کی بوچھار کر رہے تھے اور نعلین مبارک خون سے تر تھے تو آواز آئی ہواؤں سے کہ اے محمدؐ اگر آپ کہو تو ہم ان پہاڑوں کو آپس میں ملا دیں؟ لیکن آپؐ نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ کیا آپؐ نے دشمنان دین کو بددعا دی؟ کیا انتقام لیا؟ نہیں بلکہ اللہ کی عبادت میں مشغول ہوکر اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ انہیں معاف کر دے۔ یہ نادان ہیں، یہ معصوم ہیں، یہ نہیں جانتے۔

اعظم خان نے کہا کہ یہ ہیں اسلام کی تعلیمات۔ انہوں نے کہا کہ کہیں اشتعال میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تم اپنے دشمن کے منصوبے کو پورا نہ ہونے دینا۔ اعظم خاں نے کہا کہ میں تمام بھارتیوں سے امن، بھائی چارے اور محبت کی اپیل کرتا ہوں۔ اس دوران اعظم خاں نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ کی حمایت میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میرے 27 ماہ کی قید و بند کی کسی ایک تکلیف دہ رات کا بدلا چاہتے ہو تو آپ عاصم راجہ کے حق میں اپنا ووٹ کرنا۔

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan On Hindu gods: میں نے کبھی ہندو دیوی دیوتاوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ نہیں کیا، اعظم خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.