ETV Bharat / state

Azam Khan Health Deteriorates: پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اعظم خان میدانتا اسپتال میں داخل

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی بدھ کی رات اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا، حالانکہ ابھی ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ Azam Khan admitted to Medanta Hospital due to a lung infection

پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اعظم خان میڈانتا اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 5:00 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:41 PM IST

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رامپور کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خان کی طبیعت بدھ کی رات اچانک بگڑ گئی۔ اعظم خان کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ میدانتا اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ محمد اعظم خان کو نمونیا اور سانس لینے میں دشواری کے باعث آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ Azam Khan admitted to Medanta Hospital due to a lung infection

میدانتا ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نے بتایا کہ جمعرات کو ضروری جانچ کے بعد اعظم خان کو کریٹیکل کیئر ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اعظم خان کی صحت اب مستحکم ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی کریٹیکل کیئر ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر دلیپ دوبے اور ان کی ٹیم اعظم خان کے بہتر علاج کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:

  • Azam Khan Health Issue:اعظم خان کی طبیعت خراب، سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا

واضح رہے کہ 27 ماہ بعد اعظم خان کو 20 مئی کو سیتا پور جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ سیتا پور جیل میں اعظم کی صحت دو بار خراب ہوئی۔ دونوں بار انہیں لکھنؤ کے میدانتا میں داخل کرایا گیا۔ اعظم خان بھی گذشتہ سال مئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

Last Updated : Aug 4, 2022, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.