انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اعظم خاں نے کہا ' ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں ذات برادری میں بانٹنے کے منصوبے بنائے گئے ہیں جن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے'۔
کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ ' کیا مراد آباد کے لوگ وہ سب بھول گئے جو سنہ 1980 میں عید گاہ کے میدان میں ہوا تھا'۔ْ
اعظم خان نے میڈیا پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ' میڈیا والوں کی باتوں پر نہ جائیں آج جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو صرف نفرت ہی نفرت دکھائی دیتی ہے ان میڈیا والوں پر بھروسہ نہ کریں یہ کیا دکھا رہا ہے'۔