ETV Bharat / state

Ayushman Card For Accredited Journalist: تسلیم شدہ صحافیوں کا بھی آیوشمان کارڈ بنایا جائے گا - اترپردیش کی خبر

حکومت نے کہا ہے کہ ضلعی سطح کے تسلیم شدہ صحافیوں Accredited Journalists کو محکمۂ صحت کی جانب سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت گولڈن کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔ اس کے لیے حکومت نے محکمۂ اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تسلیم شدہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی مکمل تفصیلات 10 جنوری تک متعلقہ پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

تسلیم شدہ صحافیوں کا بھی آیوشمان کارڈ  بنایا جائے گا

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 4:29 PM IST

حکومت کی طرف سے 7 دسمبر 2021 کو لیے گئے فیصلے کے سلسلے میں ڈائریکٹر انفارمیشن شِشیر Director Information Shishir کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع کے انفارمیشن دفاتر کو خط بھیج کر صحافیوں سے درخواستیں منگوانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2022 ہے۔

اس اسکیم کے تحت، آیوشمان بھارت اسکیم سے منسلک نجی اور سرکاری اسپتالوں میں تسلیم شدہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر سال 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ملے گا۔

اطلاعات مطابق ڈائریکٹر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سماجی، صحت کی حفاظت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے تسلیم شدہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کا ڈیٹا چیف منسٹر جن آروگیہ کے تحت شامل کرنے کے لیے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، حکومت ہند کو بھیجا جانا ہے۔

ضلعی سطح پر تسلیم شدہ صحافیوں سے ان کے درخواست فارم کی اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی سمیت تمام دستاویزات آیوشمان بھارت اسکیم کے فارمیٹ پر ایکسل شیٹ میں تمام رشتہ داروں کی تفصیلات بھر کر انفارمیشن دفاتر میں جمع کرانا لازمی ہے۔

پریس نمائندوں کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست کی ضلع انفارمیشن دفتر تصدیق کرے گا اور اسے ہیڈ کوارٹر بھیجے گا۔ اس کے ساتھ، ضلعی سطح کے پریس نمائندے کے لیے ایکسل شیٹ پر بھرا ہوا فارمیٹ براہ راست healthbeemaupinfo@gmail.com پر بھیجنا لازمی ہے۔ بھرا ہوا درخواست فارم بھیجنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2022 ہے۔

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں آٹھ سرکاری اور 39 پرائیویٹ اسپتال اس اسکیم سے منسلک ہیں۔ اسکیم میں شامل ہونے پر تسلیم شدہ صحافی اور ان کے خاندان کے افراد ان ہسپتالوں میں طبی خدمات حاصل کر سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.