ETV Bharat / state

ایودھیا: رام مندر کی بنیاد کا کام شروع - وزیراعظم نریندر مودی

اتر پردیش کے ایودھیا میں رام جنم بھومی میں رام للا کے گربھ گرہ کے مقام پر آج سے رام مندر کی بنیاد کا تعمیری کام شروع کردیا گیا۔

ram mandir
ram mandir
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 2:10 PM IST

کام شروع کرنے سے قبل ویدک اچاریہ کے ذریعہ پوجا کی گئی۔ ابھی تک رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے چاروں طرف کا ملبہ ہٹایا جارہا تھا۔ جمعرات سے گربھ گرہ کے مقام پر بنیاد ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

رام جنم بھومی کے پُجاری اچاریہ ستیندر داس نے بتایا کہ رام للا کے گربھ گرہ کے مقام کے نزدیک بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہان پوجا کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ اگست کو وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے بھومی پوجن کئے جانے کے بعد ہی ہر روز گربھ گرہ کے مقام پر ہون اور دیئے جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مکر سکرانتی کے بعد رام جنم بھومی ٹرسٹ کی ہدایت پر تعمیراتی ادارے لارسن اینڈ ٹوبرو نے آج صبح بنیاد کی کھدائی شروع کرادی۔ کام کو تیز کرنے کے لیے ایک اضافی پوک لینڈ بھی لگایا گیا ہے تاکہ کام جلد از جلد مکمل ہوسکے۔

اس دوران آج ٹرسٹ کی مندر تعمیراتی کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ شروع ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.