اطلاعات کے مطابق ایودھیا معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہو چکی ہے اور 17 نومبر کے قبل ہی فیصلہ آجائے گا۔
لہذا اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سی ایم ہاوس میں ڈی جی پی او پی سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں صوبے کے سبھی اضلاع کے ڈی ایم، ایس پی، ایس ایس پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جانکاری حاصل کی اور انہیں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایت بھی جاری کی گئی۔
ڈی جی پی او پی سنگھ نے صاف طور پر اضلاع کے پولیس کپتانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ پیدل مارچ ہر حال میں کرتے رہیں اور جو بھی لوگ تشدد پھیلانا چاہتے ہو یا شک کے دائرے میں ہوں ان پر کاروائی یقینی بنایا جائے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ایسا اس لیے احتیاط کے طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ فیصلے والے دن یا بعد میں کسی طرح کی واردات انجام نہ دینے پائے۔'
وزیراعلیٰ اس معاملہ پر کافی سنجیدہ ہیں اور ہر حال میں صوبہ میں لا انڈ آرڈر قائم رکھنا چاہتے ہیں۔