ETV Bharat / state

رام مندر کی تعمیر10 جون سے شروع ہوگی

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 7:44 PM IST

رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس کے ترجمان مہنت کمال نارائن داس نے بتایا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 10 جون کو جائے وقوع پر دو گھنٹے کے طویل مذہبی تقریب کے بعد شروع ہوگی۔

ayodhya ram temple construction to begin on june 10
رام مندر کی تعمیر10 جون سے شروع ہوگی

مندر ٹرسٹ کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بدھ کے روز شروع ہونے والی ہے اور اسی دن بنیاد کے لیے پہلی اینٹیں بھی رکھی جائیں گی۔

اس تقریب کو بھگوان شیو کی پوجا کے ذریعہ رام جنم بھومی سائٹ پر واقع کبر ٹیلہ کے مقام پر نشان زد کیا جائے گا جس جگہ کو گذشتہ برس سپریم کورٹ کے فیصلے نے مختص کیا تھا۔

شری رام جنم بھومی تیرتھا کشیترا ٹرسٹ کے سربراہ مہنت نرتیا گوپال داس کے ترجمان مہنت کمال نائن داس نے کہا "رودبھشیک" رسم بھگوان رام کی اس روایت کی پیروی کرتی ہے جس نے لنکا پر حملہ کرنے سے قبل شیو کی پوجا کی تھی اسی لیے مندر کی بنیاد رکھنے کا کام بھی ان خصوصی پوجا کے بعد شروع ہوگا۔

پوجا کمال نائن داس اور دوسرے پجاری مہنت نرتیا گوپال داس کی طرف سے ادا کی جائے گی جنہوں نے حال ہی میں اس جگہ کا دورہ کیا تھا اور یہ رسم صبح 8 بجے کے شروع ہوگی۔

کمال نائن داس نے کہا کہ یہ مذہبی تقریب کم از کم دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد ہی رام مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔

مارچ میں ہی رام للہ دیوتا کو باقاعدگی کے ساتھ اس جگہ پر عارضی جگہ سے ایک نئے مقام پر منتقل کردیا گیا تھا جس سے مندر کی تعمیر کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں تعمیر 16 ویں صدی کے بابری مسجد کو 1992 میں کار سیوکوں کی جانب سے منہدم کردیا گیا تھا جس کا کہ فیصلہ دیتے وقت سپریم کورٹ نے بھی ایک مجرمانہ عمل قرار دیا ہے۔

رام جنم بھومی اور بابری مسجد اراضی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مسجد کے انہدام کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے اس جگہ کو مندر کی تعمیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے مسجد کے لیے ایودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین بطور متبادل دینے کا حکم بھی دیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کا کیس جس کو کہ سپریم کورٹ نے بھی غلط تسلیم کیا ہے لکھنؤ کی خصوصی عدالت میں مقدمہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.