ETV Bharat / state

ایودھیا مقدمہ: مسلم فریق کا انکار

ایودھیا تنازع میں ثالثی کی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب سنی وقف بورڈ کو چھوڑ دیگر مسلم فریقوں نے اعلان کیا کہ وہ متنازع زمین پر اپنا دعوی چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 10:35 PM IST

مسلم فریقوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'انہیں کسی طرح کا سمجھوتہ منظور نہیں ہے۔ مسلم فریق نے ثالث کی اطلاع عام ہونے پر اعتراض بھی کیا۔ مسلم فریقوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ثالث کمیٹی کے رکن شری رام پنچو کے کردار پر بھی اعتراض کیا ہے۔'
مسلم فریق کا کہنا ہے کہ 'پہلے مرحلے کی ثالثی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد مسلم فریقوں نے ثالثی کی کوششوں میں جانا بند کردیا تھا۔'
دوسرے دور کی ثالثی کی کوششوں میں صرف سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر فاروقی، نروانی اکھاڑہ کے مہنت دھرم داس اور ہندو مہاسبھا کے چکرپانی گئے تھے۔ ثالث کمیٹی میں دی گئی تجاویز کی اطلاع انہیں لوگوں کو تھی یا پھر ثالث کمیٹی کو، بیان میں کہا ہے کہ 'ایسے میں ثالث کی کوششوں کی اطلاع کیسے عام ہوئی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.