ETV Bharat / state

ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے رام مندر کا نقشہ منظور کیا

ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں تعمیر کیے جانے والے رام مندر کا نقشہ اور احاطے کے 'لے آؤٹ' کو ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر کمشنر ایم پی اگروال نے بتایا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کی جانب سے دو طرح کے نقشے پیش کیے گئے تھے۔ ان دونوں نقشوں کو ترقیاتی اتھارٹی میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

ایودھیا دویلپمنٹ اتھارٹی نے رام مندرکا نقشہ منظور کیا

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 3:25 PM IST

Updated : Sep 2, 2020, 7:56 PM IST

بھگوان رام کی جائے پیدائش پر رام مندر کی بنیاد کی کھدائی کا کام جلد از جلد شروع کیا جا سکتا ہے۔ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز رام مندر کا نقشہ پاس کیا ہے۔

ایودھیا دویلپمنٹ اتھارٹی نے رام مندرکا نقشہ منظور کیا

ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔ کمشنر ایم پی اگروال نے کہا ہے کہ رام مندر کا نقشہ اور لے آؤٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ نقشہ پاس کرنے کے لئے مقرر کردہ فیس کا حساب کتاب کرنے کے بعد منظور شدہ نقشہ رام مندر ٹرسٹ کو تفویض کیا جائے گا۔

شری رام جنم بھومی میں مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی رام مندر ٹرسٹ نے پورے احاطے کو تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے تکنیکی طور پر تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔

شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ نے رام مندر کے نقشے کے ساتھ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کیمپس ڈیولپمنٹ کی ترتیب پیش کی۔ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ شری رام جنم بھومی کمپلیکس کے پوری 70 ایکڑ اراضی کے لے آوٹ اور مندر کے نقشے کی اجازت دینے کے لئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس میں کمشنر ایم پی اگروال، ڈسٹرکٹ آفیسر انوج کمار جھا، ٹرسٹ کے ممبر، محکمہ جنگلات، فائر ڈپارٹمنٹ، محکمہ آبپاشی اور 9 محکموں کے قابل افسران موجود تھے۔ ان سب سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ایودھیا ڈیوپلمنٹ اتھارٹی نے رام مندر کا نقشہ اور لے آوٹ کو منطوری دی۔

رام مندر کی تعمیر کے لئے تمام قانونی طریقۂ کار کی تکمیل کے بعد اب رام جنم بھومی کمپلیکس میں رام مندر کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔ اب جلد ہی مندر کے بنیاد کی کھدائی شروع کی جا سکتی ہے۔

کمشنر ایم پی اگروال نے بتایا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ نے دو طرح کے نقشے پیش کیے۔ سب سے پہلے رام جنم بھومی کمپلیکس کا خاکہ پیش کیا گیا جو 274000 مربع میٹر تھا۔ دوسرا رام مندر کا مسودہ تھا جس کا کل احاطہ 12879 مربع میٹر ہے۔ ان دونوں نقشوں کو ترقیاتی اتھارٹی میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 2, 2020, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.