اس موقع پر کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں دوستانہ کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا اور دستخط مہم بھی چلائی گئی۔
بارہ بنکی میں ایڈس متاثرین کے معاملے میں گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس اضافہ ہوا ہے، وہیں ایڈس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے متعدد پروگرامز چلائے جا رہے ہیں۔
اہانہ پروجیکٹ کے تحت ہدف ہے کہ 2020 تک تمام حاملہ خواتین کی جانچ کرلی جائے گی تاکہ جن میں ایچ آئی وی پازیٹیو پایا جاتا ہے وہاں پیٹ میں پل رہے بچے کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ بیدار ی مہم پروگرامز چلائے جا رہے ہیں اور متاثرین کی مسلسل کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے۔
ضلعی جیل میں ایچ آئی وی جانچ کے لیے خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں، رواں برس مئی میں جیل میں 24 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے تھے، اس کے علاوہ 27 نومبر سے شروع کیے گئے پروگرام میں اب تک 9 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے ہیں، اس طرح کل 1218 قیدیوں میں سے 33 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو ہیں۔