ETV Bharat / state

جونپور: طالبات و خواتین کے لیے مشن شکتی کے تحت پروگرام - ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور

طالبات اور خواتین کوخود کفیل اور مضبوط بنتے ہوئے ہر کام کو کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔

awareness programme  held through 'Mission Shakti' for women in jaunpur
طالبات و خواتین کے لیے مشن شکتی کے تحت پروگرام
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 9:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں بلاک کرنجا کلا میں "مشن شکتی" کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں پروگرام کی آرگنائزر و خواتین شکتی مرکز کی افسر نیتا ورما نے خواتین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے اندر مثبت سوچ ہوئی تو تمام کام ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طالبات اور خواتین کو اپنے اندر مضبوط جذبہ رکھتے ہوئے ہر کام کو کرنے کے لیے کے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: لوہری کے تہوار پر زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش

خواتین شکتی مرکز کی ضلعی کوآرڈینیٹر پرتبھا سنگھ ببیتا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کی حفاظت کے لئے متعدد ٹول فری نمبرات جاری کئے ہیں۔ 1090، 181، 112، 1098 وغیرہ نمبرات کے ذریعے سے خواتین اپنے مختلف مسائل کو حل کرسکتی ہیں۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیمز کے سلسلے میں جیسے وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلا اسکیم، اسپانسرشپ اسکیم، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم،بیوہ پینشن وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔

آخر میں کیمپس میں "مشن شکتی" کے اشتہارات چسپاں کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.