Awareness Campaign to Increase Vote Share: گوتم بدھ نگر میں ووٹ فیصد بڑھانے کے لیے بیداری مہم - Uttar Pradesh Assembly Elections 2022
ضلع گوتم بدھ نگر Voting awareness campaign in Gautam Budh Nagar میں ووٹ فیصد بڑھانے کی غرض سے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع میں ووٹنگ بیداری کے لیے ایک گاڑی روانہ کیا ہے، تاکہ عوام کو ووٹنگ کے لیے بیدار کیا جاسکے۔
نوئیڈا: اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع میں ووٹنگ بیداری Voting awareness campaign کے لیے ایک گاڑی کو روانہ کیا جس کے ذریعے ووٹ فیصد بڑھانے کی مہم چلائی جائے گی۔
اترپردیش اسمبلی انتخابات 2017 میں نوئیڈا سے 41 فیصد، دادری سے 61 اور جیور اسمبلی حلقہ سے 66 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ 2017 میں ضلع کی تینوں سیٹوں پر ووٹ فیصد بہت کم تھا۔
مزید پڑھیں:
ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے لیے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے Voting awareness campaign۔ اس بار ضلع بھر میں ووٹ فیصد میں بڑا اضافہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف قسم کے آلات مہیا کرائے گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ووٹنگ فیصد میں کمی کا جواز نہیں بنتا۔