ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری مہم

بارہ بنکی میں بغیر ہیلمیٹ کے بائک چلا رہے بائک سواروں میں ہیلمیٹ تقسیم کرکے ٹریفک قوانین کے تئیں عوام کو بیدار کیا گیا۔

بارہ بنکی: ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری مہم
بارہ بنکی: ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری مہم
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 5:51 PM IST

اتر پردیش میں بارہ بنکی کے دھنوکھر چوراہے پر آج متعدد تنظیموں کی جانب سے بغیر ہیلمیٹ کے بائک چلا رہے لوگوں میں مفت ہیلمیٹ تقسیم کیا گیا۔

اس دوران شہر میں بہتر ٹریفک نظام اور عمدہ نظم و نسق کے لئے پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد، اے ایس پی ساؤتھ منوج پانڈے، اے ایس پی نارتھ اودھیش سنگھ، سی او سیٹی سیما یادو، سی او صدر رام سورت سونکر اور دیگر پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے کہا کہ سماج کے مختلف شعبوں نے پولیس کے کاموں پر مہر لگائی ہے جس سے وہ کافی خوش ہیں۔

انہوں نے اس اعزاز کے لئے تمام تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اعزاز کے بعد ان کے کندھوں پر اور بھی ذمہ داری پڑھ گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.