نوئیڈا: الیکشن کمیشن آف انڈیا (Election Commission) کی جانب سے جاری ہدایات پر اتر پردیش کے نوئیڈا میں یکم نومبر سے 30 نومبر تک ووٹر لسٹ میں نام اندراج کرانے کے غرض سے ایک خصوصی نظر ثانی مہم (Voter Enrolment Drive) چلائی جا رہی ہے۔
اس مہم کے تحت ضلع میں اب تک تقریباً 19 ہزار افراد نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروایا، توقع ہے کہ 30 نومبر تک درخواست گزاروں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
مہم کے تحت بی ایل او ہفتہ اور اتوار کو ضلع کے ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر بیٹھتے ہیں۔ سنٹر پر پہنچ ایک بالغ شخص ووٹر لسٹ میں نام کا اندراج، نام کی غلطیوں کی اصلاح، ایک پولنگ بوتھ سے دوسرے پولنگ بوتھ کی فہرست میں اپنا نام شامل کرنے کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔
ایسے نوجوان جن کی عمر اگلے سال جنوری میں 18 سال مکمل ہو رہی ہے، وہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام اندراج کروا سکتا ہے، ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت شامل کرنے کے لیے تقریبا 15575 لوگوں نے درخواستیں دی ہیں۔ جبکہ 10300 لوگوں نے آف لائن اپلائی کیا ہے۔ نام کٹوانے کے لیے 911 اور ترمیم کے لیے 14444 لوگوں نے درخواستیں اب تک دی ہیں۔
مزید پڑھیں:
وہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسکولز اور کالجوں میں بھی مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔ تاکہ ضلع کی ووٹر لسٹ میں نوجوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ گوتم بدھ یونیورسٹی میں ضلع کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وندیتا سریواستو نے طلباء کے لیے ایک بیداری پروگرام کا بھی انعقاد کیا اور انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ آن لائن درخواست دے کر اپنا نام ووٹر لسٹ میں ضرور شامل کریں۔