ETV Bharat / state

Awareness Campaign in Barabanki: بارہ بنکی میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف بیداری مہم کا آغاز - barabanki news

سنگل یوز پلاسٹک کی 19 اشیا پر پابندی عائد ہونے کے بعد بدھ کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں طویل بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ Awareness Campaign On Single Use Plastic In Barabanki

بیداری مہم کا آغاز
بیداری مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 4:58 PM IST

بارہ بنکی: بارہ بنکی میں 29 جون تا 3 جولائی تک چلنے والی اس مہم میں دکانداروں اور عوام کو بتایا جارہا ہے کہ 100 مائیکرون سے نیچے کی پالیتھین پر مکمل طور سے پابندی ہے۔ 3 جولائی کے بعد اگر ایسی سنگل یوز پلاسٹک پائی جاتی ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن، محکمہ جنگلات اور ماحولیاتی بورڈ کی جانب سے متحدہ طور پر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ سب سے پہلے سڑک اور نالیوں سے پلاسٹک اور اس کے گلاس کو اٹھاکر اسے ریسائیکل کرایا جا رہا ہے۔

بارہ بنکی میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف طویل بیداری مہم کا آغاز

ساتھ ہی دکانداروں اور عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ سنگل یوز پلاسٹک پر مکمل طور سے پابندی ہے۔ اس لیے تین جولائی کے بعد اس کااستعمال نہ کریں۔ تین جولائی کے بعد اگر کوئی شخص سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ابھی حال میں ہی سنگل یوز پلاسٹک کے 19 اشیا پر مکمل طور سے پابندی لگائی گئی ہے جس کے تحت اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Future of Storytelling: قصہ گوئی کا مستقبل روشن ہے، ہمانشو واجپائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.