میرٹھ میں چائنیز مانجھے کے استعمال کو روکنے کے لیے د انوائرمینٹ فاؤنڈیشن نے آج سے 15 روزہ عوامی بیداری مہم Manjha Awareness Campaign in Meerut کی شروعات کی ہے تاکہ عوام کو چائنیز مانجھے کی استعمال سے روکا جائے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے لوگوں کو بچایا جائے۔
اس سلسلے میں تنظیم کے اراکین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چائنیز مانجھے پر ملک بھر میں پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے باوجود مانجھے کی خریداری میں کوئی کمی نہیں دیکھی جا رہی ہے۔ ایسے میں اب تنظیم عوام کو بیدار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
د انوائرنمینٹ فاؤنڈیشن کے صدر ساون کمار کنوجیا نے مانجھے کے تعلق سے بتایا کہ چائنیز مانجھے سے جس طرح لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں اور آسمان میں اڑنے والے پرندوں کا خاتمہ ہو رہا ہے، یہ افسوسناک ہے۔
حکومت کی جانب سے مانجھے کی خریداری پر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے نقصانات سے بچا جاسکے۔