ETV Bharat / state

Awards Function Ceremony شاعر و صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد میں ایوارڈ فنکشن کا اہتمام - صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد

ردو کے مشہور شاعر اور صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد میں ان کو خراج پیش کرتے ہوئے ہر سال ایوارڈ فنکشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ ایوارڈ اردو شاعری، کویتا، تعلیم، صحافت، ادب اور سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیت کو دی جاتا ہے ۔

شاعر و صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد میں ایوارڈ فنکشن کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:45 PM IST

شاعر و صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کی یاد میں ایوارڈ فنکشن کا اہتمام

میرٹھ:ملک کے مشہور و معروف شاعر و صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کے اہل خانہ کی طرف سے انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ان کی یاد میں ایوارڈ فنکشن کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ روز میرٹھ میں منعقدہ ڈاکٹر انجم جمالی ایوارڈ تقریب میں اس سال صحافت، شاعری اور ادبی حلقوں میں اپنی خدمات پہنچانے والے ادبا و شعراء کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

اس موقع پر موجود دانشور شخصیات نے انجم جمالی کی اردو شاعری اور صحافت میں خدمات پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کی ان کوششوں کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انجم جمالی ایک ایسی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے نہ صرف شاعری میں بلکہ صحافت میں بھی اپنی تخلیقات کا لوہا منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:kritagya Sharma کرتگیا شرما نے گلوبل انڈین ینگ سائنٹسٹ ریسرچ اینڈ انوویشن کانفرنس میں ایوارڈ جیتا

ان کا کہنا ہے کہ آج جس طرح سے ان کے بچے ان کی یاد میں ان کے کلام ڈیجیٹل شکل میں پیش کر نئ نسل تک ان کے کلام کو پہنچانے کا کام کر رہے ہیں وہ یقیناً قابل ستائش ہے۔ اس طرح کے ایوارڈ سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ان کو اپنے فلڈ میں اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی تقویت ملتی ہے۔ وہیں اس موقع پر ڈاکٹر انجم جمالی کی غزلوں کو بھی پیش کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ادارے نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی تقسیم ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو مسقتبل میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.